جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت

اسلام آباد (این این ایس نیوز)پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما سید ہ شہلا رضا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما و سابق اسپیکر شہلا رضا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات ہوئی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے ۔ پی پی سینئر رہنما نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فیوچر سیلز کا سٹہ بازی سے کوئی تعلق نہیں، بہتان بازی کا سلسلہ بند کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے لکھا کہ معمول کی کاروباری سرگرمیوں میں مستقبل کے لئے مالی تحفظ کیا جاتا ہے۔ترین نے لکھا کہ دنیا بھر میں کارروبار کے لئے فیوچر سیلز ایک معمول کا طریقہ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو کے کھاتوں میں تمام طرح کی سیلز پوری طرح ڈکلیئر ہیں۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ شوگر مل مالکان کا چینی80روپے فی کلو دینے سے انکار حکومت کی ناکام رٹ کی جانب وا ضح اشارہ کرتا ہے۔ 3ماہ کے دوران مہنگی چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر 16ارب جبکہ سوا سال کے دوران 81ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔ وزیر اعظم اپنی کابینہ کی کارکردگی بہتربنانے کی بجائے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تبدیلی نے 22کروڑ عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کی حالت بہتر بنانے اور مہنگائی کو روکنے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ احتساب کا عمل وزیر اعظم کو اپنی کابینہ سے شروع کرناچاہیے تھا۔ اس وقت چینی مافی ا اور آٹا چو ر ان کے ارد گرد حصار بنائے کھڑے ہیں۔ سٹیٹ بینک قومی ادارہ ہے، جسے آئی ایم ایف کے سپردنے کے بارے میں خبروں کا میڈیا میں آنا تشویشناک اور حکومت کی نااہلی کی بد ترین مثال ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *