کراچی اور ملک بھر میں رمضان کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات سب کو وارننگ دے دی

این این ایس نیوز! محکمہ موسمیات نے اپریل کے دوران ملک بھر میں موسم کی امکانی صورتحال بتادی۔اپریل شروع ہوتے ہی گرمی کے پارے نے چالیس کا ہندسہ پار کیا تو کراچی والے چکرا کر رہ گئے، ذہنوں میں ایک ہی سوال تھا کہ سورج کے تیور یہی رہے تو رمضان میں کیا ہوگا۔

اب محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے ابتدائی 10 دن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں اور پہلے عشرے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے اپریل میں ملک بھر کے موسم کا جو ممکنہ آؤٹ لک جاری کیا، اُس کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں معمول کے مطابق جبکہ دیگر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔اپریل میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ایک سے دو ہیٹ ویوز آسکتی ہیں، شمال اور جنوب میں زائد درجہ حرارت کے باعث گرد آلود تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کے باعث پنجاب اور کے پی کے میں گندم اور دیگر فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان میں بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق جبکہ زیریں علاقوں میں معمول سے تھوڑا زیادہ رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *