دفتر آنے کی اب کوئی ضرورت نہیں ملازمین کی پھر سے موجیں۔ایک بار پھر چھٹیاں حکومت نے نیا نوٹیفکشین جاری کردیا

این این ایس نیوز! دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔۔ ملازمین کی موجیں۔۔ایک بار پھر چھٹیاں۔۔۔ حکومت نے نیا نوٹیفکشین جاری کردیا اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔۔ ملازمین کی موجیں۔۔ایک بار پھر چھٹیاں۔۔۔ حکومت نے نیا نوٹیفکشین جاری کردیا کورونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث وفاقی حکومت نےدفاتر میں حاضری 50 فیصد کرنے کا حکم دے دیا۔دفاتر میں 50 فیصد حاضری کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔اعلامیے کے مطابق

دفاتر میں 50 فیصد حاضری کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ کورونا کیتیسریلہر شدت اختیار کرگئی جان لیواوائرس سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 96 افراد چل بسے،5 ہزار کے قریب مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی،3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوکراران 50 ہزار 055 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کیتعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 37 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 974 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 099، اسلام آباد میں 58 ہزار 557، بلوچستان میں 19 ہزار 576، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 033 افراد میں کورونا وائرس کیتشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 53 ہزار 127 ہے،3 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 96 افراد جاں بحقہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 530 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 148 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 05 ہزار 274 ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *