تعلیمی اداروں کو کب کھولا جائےگا؟ رمضان میں یا رمضان کے بعد پریشان والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

این این ایس نیوز! تعلیمی اداروں کو کب کھولا جائے گا؟ پریشان والدین کے لئے بڑی خبر آگئی۔۔کراچی سندھ کے وزیر

تعلیم سعید غنی نے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس ہفتہ صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے،صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے طلب کیے جانے والے اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں اور سفارشات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین اس حوالے سے بھی مشاورت کریں گے کہ رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟سندھ میں کورونا ٹاسک فورس نے صوبائی حکومت کو تجویز دی ہے کہ اسکولوں کو آئندہ 15 روز کے لیے بند کردیا جائے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے از خود فیصلہ کریں۔دوسری جانب پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے الگ الگ رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے فون پر مزاج پرسی کی اور کہا کہ میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کررہا ہوں۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر بھی گفتگو کی۔بعدا زاں نواز شریف نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کو فون کیا ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ آپ صحت یاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے، سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں،مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *