آخر کار گورنمنٹ کو ہوش آہی گیا سرکاری ملازمین کی سُن لی گئی بڑی خوشخبری سنا دی گئی

این این ایس نیوز! سرکاری ملازمین کی سُنی گئی! آج کی بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔۔۔۔لاہور صوبے بھر کے

نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے خوشخبری ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کلرکس اور درجہ چہارم کے ملازمین کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والے پنجاب بھر کے نان ٹیچنگ سٹاف کو خوشخبری سنا دی گئی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کلریکل اور درجہ چہارم کے ملازمین کے دیرینہ مطالبہ مانتے ہوئے انکے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلریکل اور درجہ چہارم کے ملازمین کو انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کیلئے این او سی لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ تبادلوں کیلئے این او سی متعلقہ اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے لینا ہوگی۔ سٹاف دستاویزات مکمل کرنے کے بعد درخواست متعلقہ اتھارٹیز کو جمع کروائیں گے۔اتھارٹیز دستاویزات کی جانچ پٹرتال کے بعد تبادلوں کے احکامات جاری کریں گی۔ صدر ایپکا ارشد مہر کا کہنا ہے کہ نان ٹیچنگ سٹاف کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا احسن اقدام ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مرکزی بینکوں کے پاس موجود ڈالر کے ذخائر 1995 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے پاس موجود غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب بھی سب سے بڑا حصہ یعنی 59 فیصد ڈالرز کی صورت میں ہے۔تاہم آئی ایم ایف کے اعداد شمار کے مطابق 2020 کی آخری سہ ماہی میں دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے پاس موجود ڈالر کے ذخائر 60.5 فیصد سے کم ہو کر 59 فیصد پر آگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈالر کے بعد سب سے بڑا حصہ یورو کا ہے جو کہ چوتھی سہ ماہی میں بڑھ کر مجموعی ذخائر کا 21.2 فیصد ہو گیا ہےجو کہ تیسری سہ ماہی میں 20.5 فیصد تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *