سعودی عرب میں لڑکے کو لڑکی کےساتھ کام مہنگا پڑ گیا لڑکی نے لڑکے کے ساتھ وہ کام کردیا کہ ساری دنیا حیران رہ گئی

این این ایس نیوز! پچھلے ماہ کے آخر میں سامنے آنے والی  ویڈیو ایک سعودی ریسٹورنٹ کے سی سی ٹی وی کیمرہ سے لی گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے بعد ایک خاتون کو کچھ کہتا ہے ، جس پر وہ اسے کوئی چیز غالباَ موبائل یا والٹ تھرو کرتی ہے۔

اس کے بعد اس شخص کو دو فلائنگ ککز لگاتی ہے۔ تیسری بار وہ اسے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہ شخص خود کو بچاتے ہوئے اس کی کمر پر ہلکی سی  ضرب لگانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ اور پھر ریسٹورنٹ میں موجود ایک شخص مداخلت کرتے ہوئے اس آدمی کو پکڑ کر ایک سائیڈ پر لے جاتا ہے۔پہلی نظر دیکھتے ہی یہ ایک غیر معمولی واقعہ نظر آتا ہے کیونکہ عموماً خواتین کی طرف سے اس طرح کی لڑائی  کے مناظر صرف فلموں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔لیکن اس ویڈیو کی وجہ سے حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی ہے۔ ایسا پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک عام خاتون اس طرح ہوا میں اچھل کر ایک شخص پر و ار کر رہی ہے۔ ابھی تک یہ علم نہیں ہوسکا کہ اس واقعہ کی اصل وجہ کیا تھی جس کی بنا پر اس خاتون کو مجبور ہوکر آدمی کو فلائنگ ککز لگانا پڑیں۔مذکورہ ویڈیو پر سعودی صارفین کا ملاجلا ردّعمل سامنے آیا ہے۔کچھ افراد کے نزدیک یقیناً اس خاتون کو ہراسا ں کیا گیا ہوگا۔زیادہ تر لوگوں نے خاتون کے حوصلے کی داد دی ہے۔جبکہ کچھ کے نزدیک ایسا ردعمل صنف نازک کو زیب نہیں دیتا۔ کچھ لوگ اس خاتون کو ‘سعودی بروس لی’ کا نام دے رہے ہیں۔ بہرحال مرد حضرات اس ویڈیو کو دیکھ کر پریشان بھی ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق ڈرائیونگ اور کھیلوں میں حصہ لینے کے بعد خواتین اب اتنی مضبوط بھی ہوگئی ہیں کہ اب سرعام کسی مرد کی کٹائی بھی کر سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *