ہمایوں سعید کو بھارت سے شادی کی پیشکش لڑکی کا نام جان کر آپ کو جھٹکا لگے گا ہمایوں سعید نے کیا جواب دیا جانیں

کراچی (این این ایس نیوز)پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اعلیٰ مقام رکھنے والے اداکار ہمایوں سعید کے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی بڑی فین فالونگ موجود ہے ، بھارت سے ان کی ایک فین محبت میں ایسی گرفتار ہو ئی کہ ہمایوں سعید کو ٹویٹر پر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے اپنے جذبات کو لفظوں کا روپ دیدیا۔

ٹوئٹر  پر شیئر کیے گئے پیغام میں صارف نے لکھا کہ ڈیئر ہمایوں سعید کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟ جانتی ہوں تم شادی شدہ ہو لیکن کیا  کروں اس دل کا؟خاتون صارف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں بھارت سے ہوں اور میں تمہیں شدت سے چاہتی ہوں، میں تم سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن تمہیں بہت سنجیدگی کے ساتھ چاہتی ہوں۔صارف نے مزید لکھا کہ پلیز مجھے بتائیں کہ کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ اس زندگی میں تو یہ ناممکن ہے۔صارف کی جانب سے شادی کا پیغام شیئر کرتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا آغاز  ہوا، وہیں ہمایوں سعید بھی پیغام کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ہمایوں سعید نے صارف کی شادی کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لیے ان شاء اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *