پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ کے بیت الخلاءمیں پڑے بیگ سے ایسی چیز مل گئی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

این این ایس نیوز!پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بیت الخلا سے 10 تولے سونا برآمد کر لیا گیا ہے ۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکار فیصل کو ائیرپورٹ کے بیت الخلا سے موبائل فون کے 20 ڈبے ملے۔حکام کے مطابق موبائل کے ڈبوں کو چیک کیا گیا تو ان میں 10 تولے سونا چھپاپا گیا تھا۔سول ایوی ایشن اہلکار نے ائیرپورٹ کے بیت الخلا سے ملنے والا سونا کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اہلکار فیصل کو ایمانداری پر انعام دینے کی سفارش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *