نیا مہینہ لایا خوشی کی خبر سونے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شاندار کمی تازہ ترین ریٹس جانیں

این این ایس نیوز!وفاقی وزیر خزانہ حماداظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے ،ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے رکھنے کافیصلہ کیا ہے،ملکی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے،اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا،تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا،ان کاکہناتھا کہ یوروبانڈمیں کامیابی ملی ،ڈھائی ارب ڈالر کا بانڈ جاری کیا تھا، اس میں کامیابی ہوئی، حماداظہر نے کہاکہ بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کریں گے،30جون تک بھارت سے چینی ، کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی،نجی شعبے کو بھارت سے چینی درآمد کرنے کی بھی اجازت دیدی،چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پربھارت سے درآمدکافیصلہ کیاہے، بھارت سے کاٹن کی تجارت بھی کھولیں گے ،بھارت سے کاٹن کی درآمد جون کے آخر تک کیلئے کھولیں گے۔

فٹبال فیڈریشن کے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، فہمیدہ مرزا
وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم نے سٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے،سٹیٹ بینک کی خودمختاری کا بل دیگر ممالک کاماڈل دیکھ کر کیاگیا،کھلے ذہن سے یہ بل پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے لے کرجائیں گے ،انکاکہناتھا کہ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، اس میں ڈالر نہیں جھونک رہے،سکوک بانڈزبھی جاری کرینگے فی الحال کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ، حکومت نے ابتک 8 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے ،پرائمری اورکرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کو ہم نے سرپلس میں تبدیل کیا،جب ہم آئے تو سٹیٹ بینک کے ذخائر8 ارب ڈالر تھے،ان کاکہناتےھاکہ میں براہ راست منتخب ہو کر آیا اورلوگوں میں ہی جاﺅں گا،ہماری ہر پالیسی کی بنیاد پاکستان کی فلاح اورعام آدمی کیلئے ہوگی ۔حماد اظہر نے کہاکہ فیٹف ایکشن پلان کے تحت تین چیزیں باقی ہیں جو میں مکمل کرینگے ،فیٹف گرے لسٹ سے باہر آنے کیلئے کوشاں ہیں ،ڈالر کی شرح پہلے سے بہت ہو چکی ہے ،آئی ایم ایف سے 500 ملین ڈالرکی تازہ قسط آچکی ہے ۔کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں ، میں عوام کو جوابد ہ ہوں اپنے ملک میں رہوں گا،صنعت اور عوام کی فلاح دیکھنی ہے۔

ملک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 500روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار سات 200 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1157 روپے کم ہوکر 90 ہزار 221 روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *