شعبان کے مہینےمیں لونگ کے دانوں پر چند بار یہ پڑھ کر اپنے پرس میں رکھ لیں پھر دیکھیں

این این ایس نیوز! حضور ﷺ شعبان میں کثرت سے روزے رکھتے تھے۔ کسی نے اس کا سبب پوچھا تو آپؐ نے ارشاد فرمایا: شعبان سے شعبان کے درمیان م وت لکھی جاتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ جب میری م وت لکھی جائے تو میں روزے سے ہوں۔مزید ایک جگہ ارشاد فرمایا: شعبان میں نامۂ اعمال اٹھایا جاتا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ جب میرا نامۂ اعمال اٹھایا جائے

تو میں روزے سے ہوں۔ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: جو شعبان کا ایک روزہ رکھے گا، اﷲ تعالیٰ اس کے جسم کو جہنم کی آگ پر حرام کردے گا۔یہ نفلی روزے ہیں، اگر کوئی انھیں رکھے گا تو یہ ساری برکتیں اسے حاصل ہوں گی اور نہ رکھنے والا گن اہ گار نہ ہوگا لیکن اس سارے ثواب سے محروم رہ جائے گا۔ ہمیں چاہیے کہ اگر استطاعت ہو تو اس ماہ میں کثرت سے روزے رکھیں، نہیں تو کم از کم 14 اور 15 شعبان کا روزہ ضرور رکھیں کہ 14 شعبان نامہ اعمال کا آخری دن ہوگا اور 15 شعبان نامہ اعمال کا پہلا دن ہوگا، اس طرح نامۂ اعمال کے اول و آخر روزہ آجائے تو ہوسکتا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کرم فر مادے۔اس ماہ کی 15 ویں شب کوشب برأت کہتے ہیں جو لیلۃ القدر کے بعد سال بھر کی تمام مقدس راتوں سے افضل ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس شب میں جاگ کر خوب اﷲ تعالیٰ کی عبادت کریں۔

نوافل پڑھیں، تلاوت قرآن کریں، قبرستان جاکر مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا کریں۔ ہمیں چاہیے کہ شعبان بالخصوص شب برأت میں خود بھی عبادت کریں اور اپنے اہل خانہ کو بھی عبادت کی تلقین کریں۔ اگر ہم نے ایسا کیا تو اﷲ تعالیٰ ہمیں وہ نعمتیں عطا فرمائے گا کہ ہمارے دامن تنگ پڑ جائیں گے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں یہ نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ماہ شعبان کی رحمتوں برکتوں سے مستفید فرمائے۔قرآن مجید جو بندہ بھی اس کے ایک حرف کو پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو ایک حرف پڑھنے کے بدلے ایک نیکی عطاء فرماتا ہے جو دس نیکیوں کے برابر ہوتی ہے ۔ اس کتاب کی تلاوت کرنے کا اپنے اندر جذبہ پیدا کریں۔ آپ اس کی تلاوت کرنا شروع کردیں اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات کو آسان کردے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی تنگیوں کو کھول دے گا۔

جو بھی مشکلات ہیں دور فرمائے گا اور حاجتیں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا۔ قرآن مجید جس میں ہر چیز کا ذکر موجود ہے۔ آج کا وظیفہ یہ ہے کہ آپ ماہ شعبان المعظم کے مہینے میں ایک ہی دفعہ عمل کرنا ہے آپ نے کچھ لونگ کے دانے لینے ہیں پھر ان پر آپ اول وآخر تین تین دفعہ درود ابراہیمی پڑھیں ۔ درمیان میں آپ نے تین سو تیرہ مرتبہ اللہ تعالیٰ کے دو نام گرامی یا رزاقُ ، یاکریمُ کو پڑھ کرچند لونگ پر دم کرکے ان لونگوں کو اپنے پرس یا کسی جگہ رکھ لیں ۔ ان دو ناموں کی برکت اور ماہ شعبان المعظم کی عظمت کیوجہ سے جس بندے کے پاس جب تک وہ لونگ موجود رہیں گے اللہ تعالیٰ پیسے کی فراوانی عطاء فرمادیں گے ۔ رزق کی کوئی پریشانی ہو اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیارا رب ہمیں کثرت رزق عطاء کرے تو اس عمل کیوجہ سے آپ پررب کریم انشاء اللہ رزق کی برسات کرے گا۔ہماری دعا ہے کہ اس عمل کے کرنے والے کو اللہ تعالیٰ مال ودولت کی فراوانی عطاء کرے اور اس عمل کو کرنے والے کی جتنی بھی پریشانیاں ہیں اللہ تعالیٰ ان کو دور فرمائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *