حکومت نےپھر یوٹرن لےلیا تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت ہو گی یا نہیں حکومت نے دو ٹوک اعلان کردیا

این این ایس نیوز! حکومتی ڈیڈ لائن ختم، اب کوئی تعلیمی ادارہ کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی، واضح اور دوٹوک اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے 19 مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں کو 19 مارچ بروز جمعہ تک امتحانات لینے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ 19مارچ تک تعلیمی اداروں میں صرف سینڈ اپس اور انٹری ایگزیمز لینے کی اجازت ہو گی۔ جمعہ کے بعد تمام سکول مکمل طور پر بند کر دئیے جائیں گے، مراد راس نے درخواست کی براہ کرم سکول 19مارچ تک امتحانات کا شیڈول ترتیب دے لیں۔ جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں سکولوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ یہ احکامات صرف لاہور، راولپنڈی ، ملتان ،سیالکوٹ، فیصل آباد گجرانوالہ، گجرات اور سرگودھا کے لیے ہیں۔

Comments are closed.