سالوں غائب رہنے والے ارشد چائےوالے نے اچانک سامنے آکر ایسا اعلان کر ڈالا پورا پاکستان حیران رہ گیا

این این ایس نیوز! صرف ایک تصویر کے ذریعے چائے کے ڈھابے سے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والے نوجوان ماڈل جسے دنیا ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے جانتی ہے تاہم وہ شوبز کی دنیا میں زیادہ دیر نہ رکا، شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد ایک میوزک البم میں کام کیا اور پھر منظر سے غائب ہوگیا۔

بعد ازاں نوجوان ماڈل نے شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں اپنے نام سے کیفے کھولا جس کا نام ’کیفے چائے والا‘ رکھا جو اسلام آباد کے ڈی چوک پر روف ٹاپ کیفے ہونے کی وجہ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے اور انہوں نے اس نام سے پاکستان بھر میں کیفے کھولنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ارشد چائے والا کی طرح ہی ایک وڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پارٹی گرل ’دنانیر مبین‘ بھی آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اپنی شہرت کو انجوائے کررہی ہیں۔ یوٹیبور دنانیر مبیر کی پارٹی ویڈیوز کے چرچے سرحد پار بھی ہورہے ہیں اور دو روز قبل انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹریو بھی دیا جس میں ان سے شاہد کپور اور رنبیر سنگھ سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔پاکستان میں بھی سیاسی ، شوبز اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے پارٹی گرل کی ویڈیوز پر میمز بنائیں۔ اب ارشد چائے والا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پارٹی گرل کے انداز میں اپنے کیفے اور اسٹاف کا تعارف کروارہے ہیں۔ارشد کو ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے’’ یہ میں ہوں، یہ میرا کیفے ہے اور یہ میرا اسٹاف ہے‘‘۔ لیکن ارشد نے اس ویڈیو میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا ’’یہ ایک بار پھر میں ہوں اور یہاں پہاڑی ہورہی ہے‘‘۔

Comments are closed.