بائیکاٹ مہم کام کرگئی؟ چکن کی قیمت میں بڑی کمی اپنے علاقے میں مرغی کی قیمت جانیں

لاہور (این این ایس نیوز) بائیکاٹ مہم کام کر گئی؟ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی آنا شروع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لاہور سمیت کچھ شہروں میں برائلر گوشت کی فی

کلو قیمت 400 روپے کی سطح کے قریب پہنچ گئی تھی۔ جبکہ کچھ شہروں میں قیمت ہوشربا 500 روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی تھی۔بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا۔ برائلر گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بائکیاٹ چکن کے نام سے مہم شروع کی گئی۔ عوام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ برائلر گوشت کا مکمل بائیکاٹ کر دیں۔لوگوں کو بتایا گیا کہ مبینہ طور پر پولٹری کے کاروبار سے وابستہ لوگ جان بوجھ کر مارکیٹ میں مرغی کی قلت پیدا کر رہے ہیں تاکہ من مانی قیمتوں پر برائلر گوشت فروخت کر کے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔اس مہم کے آغاز کے بعد عوام نے واقعی میں برائلر گوشت کی خریداری ترک کرنا شروع کر دی، جس کے نتیجے میں اب قیمتیں تیزی سے نیچے آنے لگی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت کئی شہروں میں فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں کمی آگئی ہے۔

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت کمی سے اب 315 روپے کی سطح تک آ چکی، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے قیمت 300 روپے کی سطح سے نیچے آ سکتی ہے۔برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر عوام متحد ہو کر فیصلے کرنا شروع کر دے، تو ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو کبھی من مانی کرنے کا موقع نہ ملے۔ ماضی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کے بعد بھی عوام نے ان اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی تھی، جس کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہوئے۔ اب ایک مرتبہ پھر عوام نے برائلر گوشت کا بائیکاٹ کر کے پولٹری کا کاروبار کرنے والوں کو قیمتیں کم کرنے پر مجبور کر دیا۔

Comments are closed.