اس اہم خواب کی تعبیر جانیں

این این ایس نیوز! میں کئی مرتبہ خواب میں خود کو لوگوں کے سامنے بر ہنہ یا نیم بر ہنہ دیکھ چکا ہوں۔ زیادہ تفصیل یاد نہیں ہے …اب بہت دن سے ایسا خواب نہیں دیکھا ….براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

عقائد میں پختگی اور اعمال و اخلاق کے درستگی کی فکر میں رہنا چاہئے اور پچھلی حالت کا موجودہ حالت سے موازنہ کرنا چاہئے کہ روبترقی ہے یا مائل بزوال۔خواب و خیال کے چکر میں رہنا اچھا نہیں۔ خواب کا جو وقت گذر گیا اس کی تعبیر معلوم ہوکر بھی کیا ہوگی، کتابوں میں لکھا ہے جس نے اپنے کو بر ہنہ دیکھا اور وہ دین کی طلب میں ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ وہ دین میں اچھے مقام پر پہنچے گا کہ عبادت اور زہد میں عمدہ مقام حاصل کرے گا، او رجو دنیا کا طالب ہوگا تو وہ دینا کی انتہائی حدود حاصل کرلے گا بشرطیکہ اس کے ستر عورت کا حصہ لوگوں پر ظاہر نہ ہوا ہو کہ وہ اس کو دیکھتے ہوں اور اگر لوگ دیکھتے ہوں تو اس میں کوئی بھلائی نہیں۔

Comments are closed.