میں دوبارہ آوں گا وعدہ کر کےبنک لوٹنے والے شخص نے جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ اسی بنک کو لوٹ لیا

این این ایس نیوز! امریکی ریاست اوہائیو میں ایک شخص نے جیل سے آزاد ہونے کے بعد اگلے دن ہی دوبارہ اسی بنک میں ڈاکا ڈال لیا جس میں دو سال قبل ڈاکہ ڈالنے کے جرم میں اسے جیل بھیجا گیا  تھا۔مارکیکو سونی لیوس نے 12 اپریل کو کلیولینڈ کے مڈویسٹرن شہر میں ایک چھوٹے سے بنک میں ڈاکہ ڈالا۔ یہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اس کی آزادی کا پہلا دن تھا۔

اس سے دو سال قبل وہ اسی بنک  میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کی بنا پر جیل میں قید رہا تھا۔یو ایس اٹارنی کے دفتر نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا  کہ 40 سالہ لیوس پر بنک سے تقریباً 1,044 امریکی ڈالر لوٹنے کا جرم عائد کیا گیا ہے۔2016 میں اسے دو سال قید جبکہ 11 اپریل کو اسے تین سال کی ضمانت پر چھوڑا گیا تھا۔

Comments are closed.