ملازم اپنی خوبصورت باس کی چائے میں ڈالتے ہوئے پکڑا گیا ۔اس نے ایسا کیوں کیا وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

این این ایس نیوز! علی گڑھ، اترپردیش، بھارت  کے ایک دفتر میں ایک شخص اپنی باس کے مشروب میں تھو۔ک ڈالتے ہوئے پکڑا گیا۔ وہاں موجود خفیہ کیمرے نے یہ مکروہ حرکت کرتے ہوئے  اس کی ویڈیو بنا لی۔اس شخص نے اپنی مالکن کو پانی دینے سے  تھوڑی دیر پہلے ہی کپ میں تھو۔ک ملایا تھا۔ ویڈیو  دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ اس شخص نے پانی میں تھو۔ک ملانے  پہلے  اپنے ارد گرد دیکھ کر اپنے تنہا ہونے کا یقین کیا تھا لیکن وہ مہارت سے چھپائے گئے کیمرے کا سراغ نہیں لگا سکا۔اس آدمی کو اس کی حرکت کی وجہ سے معطل کر دیا  گیا۔

سوشل میڈیا پر  اپ لوڈ ہونے کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
لیگل آفیسر نے اس شخص کے برتاؤ میں تبدیلی کی وجہ سے اس کے خلاف چار دن پہلے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ اس کا برتاؤ مزید خراب ہونے پر خاتون افسر نے اس کی حرکات کیمرے میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس شخص کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ جج پریم کمار سنگھ نے اس شخص کی معطلی کی تصدیق کی ہے۔حال ہی میں حمیرپور، ہماچل پردیش میں اسی طرح کا کیس سامنے آیا ہے، جس میں ایک شخص اپنے باس کو پی شاب پلاتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس شخص کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

Comments are closed.