پیٹ اور کولہوں کے گرد چربی یوں ختم جیسے سردی میں پسینہ ٹماٹر کے ذریعے ایسا آسان نسخہ جو بڑے بڑے اداکار استعمال کرتے آئے ہیں

اسلام آباد (این این ایس نیوز) انسانی جسم میں وٹامن اے چربی کو پگھلانے کا کام کرتا ہے، حالیہ تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کردیا۔ ویانا میڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق مین یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرد موسم میں انسانی جسم وٹامن اے کی زیادہ ضرورت محسوس کرتا ہے

کیونکہ جسم میں چربی کا بےحد اضافہ ہو چکا ہوتا ہے اور میٹابولک سرگرمیوں اور توانائی کی کھپت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ انسانی جسم میں کافی مقدار میں سفید چربی موجود ہوتی ہے جو کولہوں کے اطراف اور پیٹ میں جمع ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ وٹامن اے ایڈیپوز ٹشوز کے کام میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور توانائی کے استعمال کو مضبوط کرتا ہے۔
تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لوگ وٹامن اے کے حصول کے لیے ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر کوئی دوا استعمال نہ کریں۔ ماہرین تاحال اس بات کی تحقیق میں مصروف ہیں کہ موٹاپے سے بچاؤ کے لیے سردی کے موسم میں چربی کے خلاف مزید کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔قارئین وٹامن اے ٹماٹر میں وافر مقدار میں پایا جا تا ہے اور فلمی اداکار اسی لیے اپنی غذا میں ٹماٹر کا استعمال خصوصی طور پر کرتے ہیں ۔

Comments are closed.