ذرائع آمدن میں ایک دم اضافے کیلئے وظیفہ،تفصیلات جانیں

این این ایس نیوز!یہ لفظ ہبہ سے بنا ہے جس کا مطلب بغیر معاوضہ کے عطا کرنا ہے یعنی ایسی عطا جس میں کوئی غرض نہ ہو جسے جو چاہا عطا فرمادیا۔ بغیر عوض کے دوسروں پر مال و دولت نچھاور کردیا۔ اس طرح بے سوال عطا فرمانے والے کو وہاب کہا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ وہاب ہے‘ وہ اپنی مخلوق کو اس انداز میں دیتا ہے کہ اس کا کوئی ثانی نہیں کیونکہ دنیامیں اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی ذات ایسی نہیں جو بغیرمانگے اور بغیر کسی غرض کے عطا کرتی جائے‘ اس لیے جو شخص اللہ تعالیٰ کو اس صفت سے پکارتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس پر اپنی عطا کے خزانے کھول دیتا ہے۔

جو چیز وہ مانگے مل جاتی ہے خاص کر اس اسم کا تعلق رزق کی فراخی کے ساتھ بہت ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۴ ہیں وہ شخص جو غربت اور تنگی رزق سے دوچار ہو یعنی خرچ زیادہ ہو اور آمدن بہت کم ہو اسے چاہیے کہ اس اسم کو روزانہ گیارہ سو مرتبہ صبح اور گیارہ سو مرتبہ شام کو ایک سو گیارہ دن تک پڑھے۔ اس کے علاوہ اس کے گھر والے بھی یہی اسم اسی طرح پڑھیں تو بہت جلد ان کی حالت بدل جائے گی۔

رائع آمدن میں ایک دم اضافے کے آثار پیدا ہوجائیں گے اور تھوڑے ہی عرصے میں اللہ تعالیٰ انہیں غنی کردے گا جب مقصد حل ہوجائے تو اس اسم کو ہمیشہ کیلئے بعد نماز فجر ایک ہزار مرتبہ پڑھتا رہے۔مال و دولت میں اضافے کیلئے یَاوَھَّابُ یَارَزَّاقُ کا وظیفہ بہت مؤثر ہے‘ اس لیے اضافہ کے خواہش مند شخص کو چاہیے کہ شام کی نماز کے بعد نوافل اوابین پڑھ‘اس کے بعد دو رکعت نفل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے پڑھے۔

ان نوافل کی ہر رکعت میں الحمدشریف اور سورت پڑھنے کے بعد ایک سو مرتبہ درج بالا وظیفہ پڑھے۔ نوافل کے بعد سر سجدے میں رکھ کر ایک سو گیارہ مرتبہ پھر یہی وظیفہ پڑھے۔ اس کے بعد سجدے ہی میں اضافہ رزق کی دعا کرے۔ انشاء اللہ بے پناہ مال و دولت میں اضافہ ہوگا اور یہ عمل ایک سال تک جاری رکھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *