ناکام محبت اصلی محبت ہے

این این ایس نیوز!ایک لڑکا ایک لڑکی سے بے انتہا محبت کرتا تھا، یہ آج کی بات نہ تھی وہ تو سالوں سے اس کے عشق میں پاگل تھا۔ پورا محلہ جانتا تھا کہ اس لڑکے کو اس لڑکی سے پیار تھا۔ وہ لڑکا اتنا صاف اور پاک عشق کرتا تھا کہ اسے سچ مچ محسوس ہوتا تھا کہ ان کا مقدس رشتہ وقت اور زمانے کی قید سے آزاد تھا، اسے وہ لڑکی صدیوں پر محیط لگتی تھی اور

لگتا تھا جیسے وہ اسے جنم جنم سے جانتا ہو ۔ اس کی ان کہی باتوں کو سمجھ سکتا ہو۔ اس کی حالت سے سب یار دوست آشنا تھے۔ ایک دن اس کا ایک دوست بولا : تم اس سے اتنی شدید محبت کرتےہو ہمیں رشک آتا ہے یار۔ اس کو جا کر بتاؤ تو سہی کہ تمہارے دل کا کیا حال ہے۔باقی دوستوں نے بھی تائید میں سر ہلایا۔ لڑکے نے سوچا کہ ٹھیک ہے، اس لڑکی کا بھی حق بنتا ہے کہ اسے بھی پتہ چلے۔ لڑکا ٹیولپس کا ایک گلدستہ لیکر لڑکی کے پاس گیا اور

اس کو اپنے دل کی حالت بتائی۔ لڑکی پہلے سے جانتی تھی کہ وہ لڑکا اس سے بہت پیار کرتا تھا، سارے جہان میں مشہور تھا، ہر ایک کو پتہ تھا۔ عشق مشک ویسے بھی چھپائے نہیں چھپتے۔۔۔اپنی مہک ہر طرف پھیلا دیتے ہیں۔ لڑکے نے لڑکی سے اعتراف محبت کیا اور لڑکی نے بتایا کہ میں جانتی ہوں لیکن میں تمہارے بارے میں اس طرح نہیں سوچتی۔ لڑکا مسکرایا اور چلا گیا۔ اس کے دوستوں کو پتہ لگا تو بہت پریشان ہوئے کہ اس کی زندگی کا محور اس کی پاکیزہ محبت تھی پتہ نہیں اب یہ کیا کر گزرے۔ وہ دن رات یس کے ہمراہ رہنے لگے کہ

کہیں لڑکا خلوت میں کوئی شدید قدم نہ اٹھا لے۔ کافی دن گزر گئے وہ حیران تھے لڑکا اب بھی اسی طرح ہنستا مسکراتا رہتا تھا، نہ اس نے مجنوں کی طرح بال بڑھائے نہ شیو۔۔۔کبھی کبھار ابھی بھی اس لڑکی کی بات بہت شیرینی سے کرتا۔ دوست سمجھ گئے کہ یہ اب بھی اس کے عشق میں اندھا ہے، وہ لڑکی کوئی حسینہ یا ابصرہ بھی نہ تھی، یہ اب بھی اسے طرح اس کا نام سن کر ہی ہنسنے لگتا تھا۔ ایک دوست نے پوچھ ہی لیا کہ تم کیا کر رہے ہو۔ اس نے نہ بول دی، تو نے برا نہیں منایا، نہ تو رویا، نہ تو نے بدلہ لیا اور آج بھی تو اس کا اسی طرح فین ہے۔

ہماری سمجھ میں تیری کوئی حرکت نہیں آتی۔ تجھے برا نہیں لگا اس لڑکی نے نہ کر دیا۔۔۔۔لڑکا بولا: میرے دماغ میں اس کا جو ہیولا ہے وہ ہمیشہ ایک پاکیزہ پری جیسا ہی رہے گا کیونکہ میری اس سے محبت اصلی ہے۔ اور وہ مجھے پسند نہیں کرتی تو اس میں میرا کیا نقصان ہے۔ نقصان اس کا ہوا کہ کوئی تو تھا جو اس کی اتنی فکر کرتا تھا اور وہ اس لڑکے کو خود کھو رہی ہے۔ وہ تو مجھے کبھی بھی پسند نہیں کرتی تھی تو میں نے بھلا کیا کھویا۔ کچھ سوکھے ہوئے پتے تھے میری آخری پونجی اب وہ بھی نہیں ہے کہ بہت تیز ہوا ہے محبت کا مطلب ہے دینا۔۔۔۔اور دینا۔۔۔۔اور دینا۔۔۔بغیر کسی صلے کی امید کے۔ یہ لازوال محبت ہوتی ہے جو انسان کو قوت دیتی ہے اور اسے خلیفہ بناتی ہے۔

” style=”box-sizing: border-box; margin: 0px; padding: 0px; border: 0px; outline: 0px; font-size: 18px; vertical-align: baseline; background: transparent; max-width: 100%; display: block !important;”>

مردوں میں کون سی چیز خواتین کے لیے پُرکشش ہوتی ہے؟ خوشبوؤں کے اکثر اشتہارات میں دکھایا جاتا ہے کہ صنفِ نازک ایک خُوب رو نوجوان کی خوشبو سے کس طرح متاثر ہوتی ہے یا پھر جب وہ پسینے کی بُو ختم کرنے والی خوشبو کا استعمال کرتا ہے.. البتہ صحت اور نفسیات کے امور سے متعلق ویب سائٹ “کیئر2” پر شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق خواتین نہ صرف مردوں کے پسینے کی بُو میں کشش محسوس کرتی ہیں بلکہ

اس کے رنگ سے بھی متاثر ہوتی ہیں. آسٹریلیا میں میکویری یونیورسٹی کے محققین اس نتیجے پر ہیں کہ پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد مردوں کے پسینے سے اُٹھنے والی بُو خواتین کے لیے سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہے. تحقیق میں شریک مردوں نے اپنی یومیہ غذا کا اندراج کرایا. پہلے مرحلے میں spectrometer کےمرحلے میں spectrometer کے ذریعے اس بات کا تعین کیا گیا کہ آیا یہ شخص کیروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے یا نہیں (اس کے سبب زردی مائل پسینہ خارج ہوتا ہے). انسان کے پھل اور سبزیوں کے زیادہ کھانے سے یہ اثر پیدا ہوتا ہے.دوسرے مرحلے میں مطالعے میں شریک مردوں کو مختلف قسم کی ورزشیں کروائی گئیں تا کہ

ان کا خوب پسینہ نکلے. اس کے بعد ان کی قمیضوں کو محققین کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے یہ قمیضیں خواتین کو دے دیں تا کہ وہ اپنے طور پر ان کی بُو کو اچھی طرح سُونگھ لیں. خواتین کومردوں کی بہترین بُو کا انتخاب کرنے پر جن قمیضوں کا انتخاب کیا گیا وہ ان لوگوں کی تھیں جو مختلف نوعیت کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں.بہرکیف روزانہ کثرت سے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کی عمر دراز ہونے کا سبب بنتا ہے. اس عادت سے عمومی صحت کو سپورٹ ملتی ہے اور انسان زیادہ پر کشش نظر آتا ہے.اگر آپ واقعی خواتین کے لیے پُرکشش بننا چاہتے ہیں.. تو پھر یقینا آپ کو مذکورہ تحقیق کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا !

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *