متاثرہ خاتون مسلسل دعا پڑھ رہی تھیں اور وہ اپنے بچوں کو ساتھ ساتھ کیا کہہ رہی تھیں ؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات

اسلام آباد (این این ایس نیوز )موٹروے پر سانحہ گجرہ پورہ نے پورے پاکستان کو غمزدہ کر دیا ہے ، متاثرہ خاتون کیس میں پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ۔ نجی ٹی وی اینکر پرسن فریحہ نے متاثرہ خاتون کے گھر والوں سے معلومات لیں جن کو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا جنہیں کسی بھی انسانی کی آنکھیں نم ہو جائیں ۔ معروف صحافی نے بتایا کہ

متاثرہ خاتون نے 130ایمرجنسی پر کال کر کے اپنی لوکیشن بتائی جبکہ ان کی طرف سے خاتون کو ایک نمبر دیا گیا وہاں کا مقامی نمبر تھا ، خاتون سے کہا گیا کہ یہ آپ کے بالکل قریب ہے آپ یہاں کال کریں اور ان سے مدد کا کہیں ۔ خاتون نے ایمرجنسی 130کی جانب سے دیئے گئے نمبر پر کال کی اور مدد کیلئے بلایا ۔ خاتون نے قریباً ایک گھنٹہ انتظار کیا ۔ معروف صحافی فریحہ کا کہنا تھا کہ گاڑی کے شیشے ایسے کہ باہر سے یہ انداز لگانا مشکل تھا کہ اندرکتنے افراد ہیں ۔ کچھ دیر بعد کچھ لوگ گاڑی کی طرف بڑھنا شروع ہو گئے جن کے ہاتھ بندوقیں تھیں خاتون ان افراد کو اپنی طرف آتے دیکھ کر خوفزہ ہو گئیں وہ قریب آئے انہوں نے گاڑی کے شیشے توڑے اور خاتون کا دو سالہ بچہ اٹھا لیا جب وہ اسے گھسیٹ رہے تھے تو عورت کے دل میں آیاکہ وہ بھاگ جائے لیکن اسی دوران اس نے ایک پاس سے گزرتی ہوئی گاڑی سے مدد کیلئے ہاتھ دیا ۔ وہ گاڑی اس کے پاس رک گئی تو وہ سکون میں آئی ۔ لیکن جب گاڑی کی جانب سے کوئی مدد نہ ملتے دیکھی تو وہ فوراً اپنے بچوں کو بچانے کیلئے دوڑ پری ، ڈاکو بچوں کو ما رہے تھے جبکہ جوتے ان کے سڑک کے قریب رہے گئے تھے ۔ خاتون مسلسل دعا پڑھ رہی تھی جبکہ وہ اپنے بچوں سے بھی ایسا کرنے کا کہہ رہی تھی ۔

خاتون نے بتایا اسے کوئی ڈر یا خوف نہیں رہا کہ پولیس ان تک پہنچ جائے گی کیونکہ اطلاع دیئے ہوئے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ہو گیا تھا ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان مسلح افراد کے ارادے واضح ہو چکے تھے ، اگر پتا چلے کہ ا ن کو مخبری کی گئی ہے تو وہ بالکل بھی حیران نہیں ہو ں گی، خاتون سے موبائل فون اس چھینا جھپٹی کے دوران گاڑی نیچے گر گیا اور وہ سیٹ کے نیچے چلا گیا ،

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *