چار موذی امراض کا علاج صرف ایک وظیفہ

این این ایس نیوز!مسند امام احمد اور طبرانی کی روایت ہے کہ  نبی ﷺ نے فرمایا  کہ جو شخص فجر کے بعد تین دفعہ یہ دعا پڑھ لے اللہ اسے چار موذی امراض سے نجات دیتا ہے پہلی بیماری  پاگل پن کی ہے  ۔ اس کا تعلق صرف پاگل پن کے ساتھ نہیں بلکہ جس شخص کا حافظہ کمزور ہو چکر آتے ہو  ذہن سے متعلق جو بھی بیماریاں ہو وہ اسی پاگل پن کے زمرے میں آئے گی یا کسی کو مرگی ہے وہ بھی اسی میں آتی ہے ۔ تو جو بھی بیماری ہو تو پہلی بیماری جو اللہ دور کرتے ہیں وہ ہے پاگل پن اور دوسری بیماری کوڑ پن جس میں انسان کے چہرے اور جسم پر انتہائی بد نما دانیں نکل آتے ہیں  ۔

یا کوئی بھی ایسی تکلیف جس کا تعلق انسان کے چہرے سے ہو جس سے چہرہ بد نما ہو جاتا ہے  تو چہرے پر داغ پڑھے دانے نکلے یا چہرے پر برص کے نشان پڑھے کوئی بھی چیز ہوگی وہ اس کوڑ پن کے زمرے میں شامل ہوگی جس سے کہ چہرہ انسان کا بدصورت ہوتا ہو یہ بیماری بھی اللہ دور فرما دے گے اب جن بیچاریوں کو بیوٹی پارلر پر جانے کا شوق رہتا ہے اور پتا نہیں اپنے فیس پر کیا کیا پروسیس وہ کرواتی ہیں تو ان کو چاہئے کہ اس آیت کو یا فقرے کو بار بار پڑھے

تاکہ اللہ ان کے چہروں کی خوبصورتی کو دیکھ تک محفوظ رکھے اور تیسری بیماری کا تعلق آںکھوں سے ہے یعنی بینائی چلی جانی ، سفید موتیاں  ہو جانا ، آنکھوں میں الرجی نظر کا کمزور ہوجانا یہ تمام بیماریاں جو آنکھوں سے متعلق اس میں شامل ہے اس وظیفہ ے یہ بیماریاں بلکل ختم ہو جائے گی اور چھوتی بیماری فالج کی ہے  کہ انسان کا ہاتھ یا پاوں کام ہی نہ کرے یا پھر اتنی کمزوری کہ عورت کہے مجھ سے تو کھڑا ہی نہیں ہوا جاتا میرے پاؤں سن ہوجاتے ہیں میرے ہاتھ سن ہوجاتے ہیں ۔تو یہ سارے چیزیں فالج کی ابتدائی سٹیجز ہیں تو یہ سب چیزیں ٹھیک ہو جاتی ہے  یہ تمام بیماریاں اللہ رب العزت اس دعا کے بدلے میں ٹھیک کرتے ہیں اور وہ دعا یہ ہے جو کہ حدیث میں درج ہے  ۔ سبحان اللہ العظیم و بحمدہ و لا حول و لا قوۃ الا باللہ ۔ اتنا سا فقرہ پڑھنے پر اللہ چہرہ بھی پر نور بنا دیتے ہیں میموری بھی تیز کر دیتے ہیں بینائی بھی تیز کر دیتے ہیں اور اللہ تعالی جسم میں طاقت بھر دیتے ہیں

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *