ماں کی خدمت کا کچھ اچھا بدلہ نہیں ملا

این این ایس نیوز!میں میرا چشمہ میرے گھٹنے تلے آ کر ٹوٹ گیا جو میں نے اتار کر نیچے رکھ دیا تھا۔‘‘ وہ سانس لینے کے لیے لمحہ بھر رکے تو میں نے کہا کہ یہ تو آپ کے ساتھ بہت بری ہوئی۔آپ کو یہ خیال نہیں آیا کہ میں اعلیٰ ترین درجے کی نفلی عبادت میں مشغول تھا۔

ایک طرف نماز تہجد اور اس کے ساتھ ماں کی خدمت۔وہ بھی ان کی تکلیف کے لمحات میں ۔لیکن آپ کو اس کا کچھ اچھا بدلہ نہیں ملا۔ وہ دوبارہ گویا ہوئے ،  ’’ ہاں لمحے بھر کو یہ خیال آیا تھا، مگر پھر مجھے محسوس ہوا کہ نئے چشمے کا یوں ٹوٹ جانا کوئی نقصان نہیں ، بلکہ نقد انعام ہے ۔یہ میری عبادت کی قبولیت کی نشانی ہے ۔ بظاہر میرا نظر کا چشمہ ٹوٹا ہے ، مگر اس کے بدلے میں مجھے وہ نظر عطا کر دی گئی جوشب کی سیاہی میں مجھے جنت کا روشن نظارہ کرا رہی ہے ۔صرف یہی نہیں بلکہ اگلے ہفتے مجھے ایک بہت بڑ ا حادثہ پیش آیا، لیکن اللہ تعالیٰ کی عنایت سے مجھے کوئی خاص نقصان نہ پہنچا۔میں اُس لمحے اگر منفی انداز فکر کا شکار ہوجاتا تو خدا سے بدظن ہوکر اپنی محنت ضائع کربیٹھتا اور دنیا اور آخرت کی نہ جانے کتنی بھلائیوں سے محروم ہوجاتا۔‘‘ وہ اپنی بات ختم کر کے کمرے سے باہر نکلنے کے لیے اٹھے ، دروازے کے قریب پہنچ کروہ لمحہ بھر کے لیے ٹھہرے اور یہ کہتے ہوئے باہر نکل گئے ۔’’اس دنیا میں جتنا اہم تمھارا عمل ہے ، اس سے کہیں زیادہ اہم تمھارے سوچنے کا انداز ہے ۔زندگی کا ہر اطمینا ن اور خوشی مثبت اندازفکر میں پوشیدہ ہے ۔ جس شخص کے پاس مثبت سوچ کا سرمایہ نہیں اس کا کوئی عمل اسے خوشی اور کامیابی نہیں دے سکتا۔‘‘

فیس بکٹویٹرواٹس ایپوائیبر

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

یہ میں نہیں ابن خلدون

’’ کراچی شہر کے تمام اضلاع آفت زداہ علاقے قرار‘‘ سمندر کی زمین کو ہموار کرنے کا ایک اور ناجائز عمل کا آغاز ہو گیا

معروف ” یوٹیوبر ’’ جے پلفری ‘‘ نے اسلام قبول کر لیا ” اسلام میری روح میں تھا، مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ یہی وہ راستہ ہے جس کی میں تلاش کرنا چاہتا ہوں ، جب اسلام قبول کیا تو والدہ نے کیا کہا ؟

زحمت نہیں رحمت بحریہ ٹائون کراچی نے بارش کے پانی سے اپنے ڈیمز کو بھر لیا

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

//graizoah.com/afu.php?zoneid=3437593