اپنی دوست کی ہر خواہش پورا کرنے کےلیے 36 ملین ڈالر خرچ کرنے والاکنگال ہو کر جیل پہنچ گیا۔لیکن دوست نے بدلے میں کیا کیا جان کر آپ پر حیرانی کے پہاڑ ٹوٹ جائیں گے

این این ایس نیوز! ژہانگ شیاوین کا تعلق چین کے صوبے ہانگژو سے ہے۔ ایک  کامیاب کاروباری شخص کے بیٹے ، ژیانگ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ژہانگ نے اپنی  چالاک اور خوبصورت  دوست کی ہرجائز و نائز خواہش پوری کرنے کے لیے اپنے کئی ملین ڈالر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں سے بھی بھاری رقم ادھار لی تھی، جو وہ واپس نہ کر سکا۔

دولتمند خاندان سے تعلق ہونے کی بنا پر 29 سالہ ژہانگ شاہانہ طرز زندگی کا عادی ہے۔جب کوئی چیز پسند آ جائے تو وہ اس کے لیے بھاری رقم بھی خرچ کر دیتا۔ ژہانگ کی اچھی مالی حیثیت کی بدولت اس کے خرچے تو پورے ہو جاتے تھے لیکن دو سال پہلے جب اس کی فری لانس ماڈل اور لائیو سٹریمر یانگ یزہن نے ملاقات ہوئی تو اس  کے خرچے آسمان کو چھونے لگے۔ اپنی دوست کو خوش رکھنے کے لیے ژہانگ نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔دو سال کے عرصے میں اس  نے اپنی دوست کو مہنگے کپڑے، زیورات اور کاریں بھی تحفے میں دیں۔دونوں نے دنیا بھر کی سیر بھی کی۔ژہانگ نے اپنی دوست  کی فرمائشوں اور اپنے خرچے پوری کرنے کے لیے اپنے باپ کی کمپنی کے 70 ملین یوان یعنی 10.5 ملین ڈالر خرچ کر دئیے۔ اس کے بعد اس نے  اپنے امیر دوستوں سے ادھار لینا شروع کر دیا تاکہ جوا کھیل کر اپنے باپ کے پیسے واپس حاصل کر لے۔بدقسمتی سے ”جوا کسی کا نہ ہوا“ کے مصداق   ژہانگ کے اپنے پیسے تو کیا واپس آتے، ادھار کے پیسے بھی جوئے میں چلے گئے۔ژہانگ نے جوئے میں ادھار کے 170 ملین یوان یعنی 25.4 ملین ڈالر ہارے۔ژہانگ جب رقم واپس نہ کرپایا تو بتدریج گرفتار ہوگیا۔ژہانگ کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ژہانگ نے اعتراف کیا کہ وہ پیسوں کوٹھیک سے استعمال نہیں کرپایا۔ ژہانگ نے اپنی دوست کو بھی اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ عدالت میں ژہانگ نے بتایا کہ مکاؤ میں اس کی دوست  اسے جوا کھیلنے پر مجبور کرتی تھی۔چینی میڈیا کے مطابق ژہانگ کی گرفتاری کے فوراً بعد اس کی دوست نے نہ صرف اسے چھوڑ دیا بلکہ ژہانگ کے خلاف مقدمے میں مدعیان کی بھرپور معاونت کی۔ یزہن نے ژہانگ کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر اب دوسرے مردوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *